ادارے کی فیس اور تعاون کی وضاحت
ہمارا ادارہ خصوصی بچوں کے لیے مکمل طور پر ڈونیشن اور زکوٰۃ فنڈ پر چل رہا ہے۔
زکوٰۃ فنڈ: ان بچوں کے لیے جو مالی مشکلات کی وجہ سے فیس ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ اہل سادات کو زکوٰۃ فنڈ سے داخلہ نہیں دیا جائے گا۔
ڈونیشن فنڈ: صاحب حیثیت والدین اپنی مکمل فیس یا اپنی حیثیت کے مطابق فیس درج کر کے تعاون کریں۔ اہل سادات کے بچے صرف ڈونیشن فنڈ کے ذریعے داخل کیے جائیں گے۔
والدین کے لیے وضاحت
ہمارا مقصد اللہ کی رضا کے لیے خصوصی بچوں کو تعلیم فراہم کرنا ہے۔ جو والدین استطاعت رکھتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ ادارے کی کفالت میں شریک ہوں۔ ادارے کا ہر پیسہ صرف اور صرف تعلیم اور بحالی کے مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اہل سادات کے لیے صرف ڈونیشن فنڈ مختص ہے۔ ادارہ مخیر حضرات کی دعاؤں اور تعاون پر قائم ہے، آپ کا تعاون صدقۂ جاریہ ہے۔